لا ہور،دو روزہ سرچ آپر یشن میں 4534 افراد کو چیک کیا گیا

لا ہور،دو روزہ سرچ آپر یشن میں 4534 افراد کو چیک کیا گیا

لا ہور (کرا ئم سیل ) سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر) امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرشہر بھرمیں سرچ آپریشن کیا گیاجس کی قیادت تمام ڈویژنل ایس پیز نے کی ۔2روزہ سرچ آپر یشن کے دوران4534افراد کو چیک کیا گیااور112افراد کے خلاف55/109کی کارروائی کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے کوائف اکٹھے کرنے کا عمل تیز ی سے جاری ہے اور شہر میں افغان بستیوں اور آبادیوں میں خصوصی سرچ آپریشنز بھی کئے جا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی