لاہور پولیس نے فروری میں 83 گینگز کے 199 ملزمان کو گرفتار کیا

لاہور پولیس نے فروری میں 83 گینگز کے 199 ملزمان کو گرفتار کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرا ئم سیل ) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی رہنمائی اور خصوصی ہدایات پر لاہور پولیس نے رواں سال کے ماہِ فروری کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے83گینگز کے199ملزمان کو گرفتار کیا اوران کے خلاف مختلف نوعیت کے407مقدمات ٹریس ہوئے ،ان گینگزکی برآمدگی تقریباََایک کروڑ41لاکھ سے زائد ہے۔اسی طرح فروری میں مجموعی طور پر776اشتہاری اور1142عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے لاہور پولیس کے تمام افسران کو ہدایت کی تھی کہ وہ شہر میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، امن وامان کی فضا ء کو برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں جس پرلاہور کی تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر ماہِ فروری کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے83گینگز کا قلع قمع کرتے ہوئے199ملز مان کو گرفتار کیاگیاجبکہ ان کیخلاف407مقدمات ٹریس ہوئے اور776اشتہاری ملزمان جن میں Aکیٹیگری کے150،Bکیٹیگری کے626اور1142عدالتی مفروران،Aکیٹیگری کے25اور Bکیٹیگری کے1117شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا۔اسی دورا ن ناجائزاسلحہ کے464مقدمات درج ہوئے جن میں464ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے19کلاشنکوف،39رائفلیں،30بندوقیں،409ریوالورز وپسٹلز،01 کاربین،2خنجراور16748گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ منشیات کے538مقدمات درج ہوئے جن میں541ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے49کلو379گرام ہیروئن،177کلو438گرام چرس اور4041شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔اسی طرح قماربازی کے193مقدمات درج ہوئے جن میں744ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی12لاکھ44 ہزار سے زائد رقم برآمد ہوئی، قحبہ خانے کے29مقدمات درج ہوئے جن میں126ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -