کمسن بچی سمیت 2 افراد شدید زخمی
ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی،ڈسٹرکٹ رپورٹر)دو مختلف واقعات میں ایک کمسن بچی سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ واربرٹن کی رہائشی 25سالہ ریحانہ بی بی کا اپنے گھر میں معمولی جھگڑا ہوگیا جس کی رنجش پر اس کے بہنوئی نے فائرنگ کر کے ریحانہ بی بی کو شدید زخمی کردیا علاوہ ازیں محلہ بالیلا ننکانہ صاحب کی رہائشی 7سالہ عائشہ بی بی مکان کی چھت پر کھیل رہی تھی کہ اچانک نیچے گر کر بری طرح زخمی ہوگئی دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب داخل کرادیا گیا ہے۔