مختلف الزامات پر تھا نیدار سمیت 2 اہلکاروں کو بر طرف کر دیا گیا

مختلف الزامات پر تھا نیدار سمیت 2 اہلکاروں کو بر طرف کر دیا گیا

لا ہور (کرا ئم سیل ) ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے رشوت لے کر مقدمہ میں نامزد ملزمان کے علاوہ ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزموں کو چھوڑنے، اختیارات سے تجاوز، کرپشن ، فرائض میں غفلت سمیت متعدد الزامات کے تحت تھانیدار سمیت 2اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کرنے سمیت 4پولیس اہلکاروں کوعہدوں میں تنزلی، سروس کی ضبطگی اورسالانہ ترقیاں روکنے کی سزائیں دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے آرڈرلی روم میں ملزموں کو گرفتار کرنے کے بعدرشوت لے کر چھوڑنے ، اختیارات سے تجاوز اور فرائض مں غفلت کے الزامات کے تحت جاری کیے گئے شوکاز نوٹسز کے جوابات سنتے ہوئے انچارج انویسٹی گیشن مناواں سب انسپکٹر ریاست علی اورانویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کے کانسٹیبل اصغر علی دونوں کو ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ایس ایس پی نے AVLSاقبال ٹاؤن کے اے ایس آئی مصری خان کو شہری کی گاڑی کی سپرداری کے لیے پیسے مانگنے پر اس کے عہدے میں تنزلی کرکے اے ایس آئی سے ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا ہے۔  اُنہوں نے انویسٹی گیشن گرین ٹاؤن کے سب انسپکٹر ارشد علی کو برآمد شدہ چرس کے نمونے جمع نہ کروانے پر اس کی 2سال کی سروس ضبط کرنے کی سزا دی ہے۔

مزید : علاقائی