اغوا کار خاتون کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ،پولیس نو موملود بچے کا سراغ نہ لگا سکی
لا ہور (کرا ئم سیل ) جناح ہسپتا ل سے اغوا ہونے والے نومولود بچے کی اغواکا ر خا تون کے سا تھ سی سی ٹی فوٹیج منظر عا م پر آ نے کے با وجود پولیس بچے کا کو ئی سرا غ نہ لگاسکی ۔ لوا حقین کا ہسپتا ل انتظا میہ کے خلا ف احتجا جی مظا ہر ہ ، پو لیس نے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔تفصیل کے مطابق لاہورمیں ایک بار پھر نومولود بچے کو اغوا کیے جانے کا واقعہ پیش آیا جب نامعلوم خاتون جناح ہسپتا ل کی نرسری سے گجرا نوالہ کے ٹیکسی ڈرا ئیور عا مر کے نو مو لود بیٹے کو لے کر فرار ہوگئی جس کی ہسپتا ل انتظامیہ سمیت وہاں موجود سکیورٹی گارڈ کو بھی خبر نہ ہوئی۔بچے کے اغوا کے بعد اہل خانہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جب کہ ہسپتا ل انتظامیہ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جس کی مدد سے جلد ہی خاتون کو تلاش کرلیا جائے گاتا حا ل پو لیس نومولود کا کا ئی سرا غ نہ لگاسکی ۔ واضح رہے کہ لاہور کے ہسپتا لوں میں اس سے قبل بھی بچوں کے اغوا کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں تاہم ہسپتا لوں کی انتظامیہ کی جانب سے ان واقعات کو روکنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔