ڈی ایس پی ماڈل ٹاون کیخلاف کرپشن کرنے پر محکمانہ ایکشن لینے کیلئے رپورٹ سی پی او آفس بجھوا دی گئی

ڈی ایس پی ماڈل ٹاون کیخلاف کرپشن کرنے پر محکمانہ ایکشن لینے کیلئے رپورٹ سی پی ...

لا ہور (کرا ئم سیل )ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور رانا ایاز سلیم نے ڈی ایس پی ماڈل ٹاون شہزاد منظور کے خلاف کرپشن کرنے پر محکمانہ ایکشن لینے کے لیے رپورٹ سی پی او آفس بجھوا دی ہے ، معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایس پی ماڈل ٹاون شہزاد منظور نے قتل کے ایک کیس کی تفتیش کے دوران ملزمان سے مبینہ طورپر14لاکھ روپے رشوت وصول کی،واقعہ کی اطلاع ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور رانا ایاز سلیم کو ہوئی تو ڈی ایس پی شہزاد منظور فوری طور پر کرپشن کی رقم ملزمان کے گھر جاکر واپس کرآئے ،واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ا نویسٹی گیشن لاہور نے مذکورہ ڈی ایس پی کے خلاف کرپشن کی تفصیلی رپورٹ سی پی او آفس میں انکے خلاف محکمانہ ایکشن لینے کے لیے بجھوا دی ہے۔

مزید : علاقائی