دنیا کے پہلے فون کی قیمت اور خصوصیات جنہیں جان کر آپ کو شدید حیرت ہو گی

دنیا کے پہلے فون کی قیمت اور خصوصیات جنہیں جان کر آپ کو شدید حیرت ہو گی
دنیا کے پہلے فون کی قیمت اور خصوصیات جنہیں جان کر آپ کو شدید حیرت ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(نیوز ڈیسک)پہلا موبائل فون آج سے تقریباً 30سال پہلے بیچا گیا اور اس وقت کا موبائل فون آج کی نسبت ناقابل یقین حد تک بڑا،بھاری اور بے فائدہ تھامگر آپ یہ نہ سمجھئے کہ اس کی قیمت بھی کم تھی۔یہ موبائل فون Motorola DynaTAC 8000Xتھا اور اسے 13مارچ 1984کو تقریباً 4ہزار ڈالر(تقریباً چار لاکھ پاکستانی روپے )میں فروخت کیا گیا۔جو آج کے حساب سے تقریباً ایک ملین روپے بنتے ہیں اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ اس موبائل فون میں کوئی بہت ہی خاص بات ہو گی تو یہ یاد رکھیں کہ اس کی لمبائی تقریباً ایک فٹ تھی اور یہ انتا وزنی تھا کہ اسے ایجاد کرنے والے خودبھی اسے مذاق سے \"اینٹ\"کہہ کر پکارتے تھے۔بس اس کی یہی خوبی تھی کہ یہ دنیا کا پہلا موبائل فون تھا یعنی اس کے ساتھ تار جوڑ ے بغیر کال بھیجی اور موصو ل کی جاسکتی تھی۔

مزید :

علاقائی -