آپ بھی یورپی گاؤں کے ’’چوہدری ‘‘بن سکتے ہیں ،بس قیمت۔۔۔

آپ بھی یورپی گاؤں کے ’’چوہدری ‘‘بن سکتے ہیں ،بس قیمت۔۔۔
آپ بھی یورپی گاؤں کے ’’چوہدری ‘‘بن سکتے ہیں ،بس قیمت۔۔۔

  


روم (نیوز ڈیسک) قدیم حکمرانوں اور سلاطین سے متعلق فلمیں اور ڈرامے دیکھنے کے بعد ہر کسی کا دل چاہتا ہے کہ کاش وہ بھی اس شان و شوکت سے لطف اندوز ہو سکتے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اٹلی میں ایک چھوٹا جزیرہ خرید کر کوئی بھی اپنی سلطنت قائم کر سکتا ہے کیونکہ یہاں قدیم دور کا ایک عظیم الشان قلعہ، فوجی چوکیاں اور فصیلیں بھی موجود ہیں۔اطالوی حکومت نے وسطی علاقے امبریا میں واقع جزیرہ کو 30 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 50 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت کیلئے پیش کیا ہے۔ یہ خوبصورت جزیرہ تراسی مینو جھیل میں واقع ہے اور اس کا رقبہ تقریباً 11 ایکڑ ہے جس پر ایک پورا گاؤں واقع ہے جس میں تاریخی قلعہ، چوکیاں، فصیلیں، کھیل اور تربیت کے میدان اور دو گودیاں بھی شامل ہیں جہاں چھوٹے بحری جہاز اور کشتیاں کھڑی کی جا سکتی ہے۔ اس جزیرے پر 10 بیڈروم پر مشتمل ایک سیاحتی عمارت بھی موجود ہے جسے باآسانی ایک خوبصورت ہوٹل میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ جزیرے پر انیسویں صدی میں قائم کی گئی چھ فوجی چوکیاں، پن چکی اور سرحدی قمقمے خاص طور پر خوبصورتی کے حامل نظارے ہیں۔

مزید : علاقائی