سینٹ انتخابات، نگہت اورکزئی نے خیبرپختونخواہ اسمبلی میں دھاندلی کا الزام لگادیا

سینٹ انتخابات، نگہت اورکزئی نے خیبرپختونخواہ اسمبلی میں دھاندلی کا الزام ...
سینٹ انتخابات، نگہت اورکزئی نے خیبرپختونخواہ اسمبلی میں دھاندلی کا الزام لگادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخواہ اسمبلی میں تحریک انصاف اور حکومتی اتحادی جماعت اسلامی پر دھاندلی کا الزام لگادیاہے ۔
نگہت اورکزئی کاکہناتھاکہ گلوبٹوں کو اندر بٹھادیاگیاہے جس کے ذریعے دھاندلی کی جارہی ہے ۔ اُن کاکہناتھاکہ جماعت اسلامی کا ایم پی اے تین ووٹ ڈلنے کے بعد چار بیلٹ باکس اُٹھا کرلے گئے اور میڈیا پر پابندی عائدکرکے اسمبلی کے اندر سینٹ انتخابات کے قواعدوضوابط کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں ۔
نگہت اورکزئی کے احتجاج پر پی ٹی آئی اراکین کے ساتھ بھی تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی ہوئی ۔ دوسری طرف میڈیانمائندوں نے پابندی عائد ہونے پر احتجاج شروع کردیا اور پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو داخلے سے روکدیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کا موقف تھاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ۔