فاٹا کے لیے نئے آرڈیننس کے باعث فاٹا کے سینٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا

فاٹا کے لیے نئے آرڈیننس کے باعث فاٹا کے سینٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل روک ...
فاٹا کے لیے نئے آرڈیننس کے باعث فاٹا کے سینٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ رات جاری کیے گئے فاٹاکے لیے نئے حکومتی آرڈیننس کی وجہ سے فاٹا میں سینٹ انتخابات کا عمل روک دیا گیاہے اور الیکشن کمیشن نے وزارت قانون سے رائے طلب کر لی ہے ۔ذرائع کے مطابق فاٹا کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین جب ووٹ ڈالنے گئے تو الیکشن کمیشن حکام نے انہیں رو ک دیا اور آدھے گھنٹے کے بعد آنے کا کہا جس پر شہاب الدین شکایت لے کر قومی اسمبلی کے پاس چلے گئے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنا موقف واضح کیا کہ رات گئے جاری کیے گئے آرڈیننس کے باعث ووٹنگ کا عمل روک دیاگیاہے اور وزرات قانون سے رائے بھی مانگ لی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق صدارتی حکم نامے پر فاٹا کے ارکین اسمبلی دو حصوں میں تقسیم ہو گئے ہیں ۔فاٹ کے 11رکن قومی اسمبلی ہیں جن میں پانچ نئے آڑڈیننس کے حق میں ہیں جبکہ چھ اراکین اس کیخلاف ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -