سینٹ انتخابات،رات گئے جاری ہونیوالا صدارتی آرڈیننس اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج ،فریقین کو نوٹس جاری

سینٹ انتخابات،رات گئے جاری ہونیوالا صدارتی آرڈیننس اسلام آبادہائیکورٹ میں ...
سینٹ انتخابات،رات گئے جاری ہونیوالا صدارتی آرڈیننس اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج ،فریقین کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبادہائیکورٹ نے رات گئے جاری ہونیوالے صدارتی آرڈیننس کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کونوٹس جاری کردیئے اورریمارکس دیے کہ ایسے نوٹیفکیشن پر کیسے فیصلہ دے سکتے ہیں جو عدالت کے سامنے ہی نہیں ۔
فاٹا اراکین کی طرف سے سینٹ انتخابات کیلئے جاری ہونیوالے آرڈیننس کیخلاف دائردرخواست کی سماعت جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اپنایاکہ صدارتی آرڈیننس جاری کرکے فاٹا اراکین کے لیے ووٹ ڈالنے کیلئے تبدیلی کرکے امتیازی سلوک کیاگیالہٰذا عدالت نوٹیفکیشن معطل کرے تاکہ آج ہونیوالے انتخابات پرانے طریقہ کار کے تحت ہوں لیکن اس دلیل سے عدالت نے اتفاق نہیں کیا۔
فاضل بینچ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایسانوٹیفکیشن جو سامنے ہی نہیں ، اس پر کیسے حکم جاری کرسکتے ہیں جس کے بعدعدالت نے وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔
یادرہے کہ رات گئے حکومت نے 2002ءمیں پرویز مشرف دورحکومت میں لایاجانیوالا آرڈیننس ختم کرتے ہوئے نیا صدارتی آرڈیننس جاری کردیاتھا جس کے تحت فاٹا کے اراکین کو چار کی بجائے ایک رکن کوتجویز کرنے کااختیاردیاگیاجس پر فاٹا کے اراکین دوگروپوں میں تقسیم ہوگئے ، پانچ ارکان نے آرڈیننس کی حمایت جبکہ چھ نے مخالفت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست گزاروں نے موقف اپنایاکہ رات کی تاریکی میں آنیوالے آرڈیننس کے لیے الیکشن کمیشن کو بھی اعتماد میں نہیں لیاگیا اور حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، عدالت نئے آرڈیننس کو معطل کرکے پرانے طریقہ کار کے تحت الیکشن کرانے کا حکم دیاجائے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے عارضی طورپر فاٹا کیلئے پولنگ روک دی اور اس سلسلے میں وزارت قانون سے معاونت طلب کرلی جس کی تصدیق الیکشن کمیشن نے کردی تھی ۔
اپوزیشن جماعتوں نے بھی صدارتی آرڈیننس آنے پر حکومت پر ہار س ٹریڈنگ کاالزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اب قوم کو واضح ہوجاناچاہیے کہ کون ہار س ٹریڈنگ چاہتاہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -