بیرون ملک دوپاکستانیوں پر ریپ کا الزام ، ایک گرفتار، دوسرے کی تلاش

بیرون ملک دوپاکستانیوں پر ریپ کا الزام ، ایک گرفتار، دوسرے کی تلاش
بیرون ملک دوپاکستانیوں پر ریپ کا الزام ، ایک گرفتار، دوسرے کی تلاش

  

کیپ ٹاﺅن (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ میں ایک پاکستانی شہری کو گھریلوملازمہ سے ریپ کے الزام میں گرفتار کرلیاگیاجبکہ دوسرے کی تلاش شروع کردی گئی ۔

پولیس کے مطابق ریپ کا شکار ہونے والی 35 سالہ خاتون نے بتایاکہ اس سے پاکستانی شخص نے اپنے دوستوں کے کپڑے استری کروانے کیلئے رابطہ کیا اور اسے اپنے دوستوں کے گھر چھوڑ کر چلا گیا، اِسی دوران وہاں ایک شخص نے اس کا ریپ کیا اور بعد ازاں اپنے ایک اور دوست کو بلایا جس نے بھی جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ جب اسے دوسری مرتبہ ریپ کا نشانہ بنایا جا رہاتھا تو اس دوران اس کا مالک اس کے بارے میں معلوم کرنے وہاں پہنچا جہاں اُس کا اپنے دوستوں کے ساتھ جھگڑا بھی ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق  متاثرہ خاتون نے پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرادی ۔جنوبی افریقا کے شہر فینکس کی پولیس کے مطابق ملزمان میں سے ایک 24 سالہ علی رضا کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش کی جا رہی ہے،دونوں ملزمان شہر میں ذاتی کاروبار کرتے ہیں۔

مزید : جرم و انصاف