ورلڈ کپ میں شریک کھلاڑیوں سمیت قومی کرکٹرز کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع

ورلڈ کپ میں شریک کھلاڑیوں سمیت قومی کرکٹرز کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع
ورلڈ کپ میں شریک کھلاڑیوں سمیت قومی کرکٹرز کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب )نے ورلڈ کپ میں شریک کھلاڑیوں سمیت قومی کرکٹرز کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع کردی۔ اس کارروائی کا آغاز کپتان مصباح الحق اورشاہد آفریدی سمیت قومی کرکٹرز کے اثاثوں میں چند روز میں کروڑ روپے اضافے کی شکایت پرکیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے بعض آفیشلز کی شکایت پرچیئرمین نیب چوہدری عمر الزمان نے ڈائریکٹر جنرل نیب میجر (ر) برہان الدین کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔اثاثہ جات کی چھان بین کا شکار ہونیوالے کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق، شاہد آفریدی سمیت عمر اکمل ، احمد شہزاد اور چند دیگرکرکٹر زشامل ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق مذکورہ کرکٹرز پر کروڑوں روپے کا ٹیکس بھی واجب الادا ہے اوراس مد میں غیر قانونی رقوم کی دیگر اکاﺅنٹس میں منتقلی اور دیگر مشکوک ٹرانزکشن کی بھی چھان بین کی جائے گی اور اس ضمن میں نیب لاہور نے پی سی بی سے تمام کرکٹرز کے اکاﺅنٹس، اثاثہ جات، کاروبار، پی سی بی کی جانب سے دی جانے والی مراعات اور دیگر معاوضوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان کھلاڑیوں کو بھی پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا جاسکتا ہے۔

مزید : کھیل