اگر نوکری حاصل کرنے کی خواہش ہے تو انٹرویو کے دوران ان غلطیوں سے ہر قیمت پر بچیں
لندن(نیوزڈیسک)اچھی نوکری کی خواہش تو ہر انسان کو ہوتی ہے لیکن بعض اوقات انٹرویو میں لوگ ایسی غلطیاں کر جاتے ہیں جو کہ بہت خطرناک ہوتی ہیں۔آئیے آپ کو انٹرویو کے بارے وہ چیزیں بتاتے ہیں جو آپ کو اچھی نوکری کے حصول میں مدد کریں گی۔
*انٹرویو میں پہلا impressionہی سب سے اہم ہوتا ہے۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ عام سے کپڑے پہن کر انٹرویو دینے چلے جاتے ہیں جو کہ ایک بری عادت ہے۔
آپ کے شوہر دوسری خواتین کو گھور گھور کر کیوں دیکھتے ہیں ؟ ماہرین نے مشکل ترین سوال کا جواب دے دیا
*کبھی بھی کوئی چیز جیسے چیونگم چباتے ہوئے انٹرویو دینے کے لئے مت جائیں۔
*اسی طرح اگر انٹرویو لینے والا آپ سے ہاتھ ملائے تو ڈھیلے ہاتھ آگے نہ کریںکیونکہ اس طرح یہ اثر جائے گا کہ آپ میں اعتماد کی کمی ہے۔اپنا پوراہاتھ آگے کریں اور پورے اعتماد کے ساتھ ہاتھ ملائیں۔
*اپنا موبائل فون انٹرویو کے دوران ہمیشہ بند رکھیں یا کم از کم اسے خاموش موڈ میں کر دیں۔
*کبھی بھی ایسے الفاظ کا چناﺅ مت کریں جو کہ آپ کی شخصیت کے بارے میں برا تاثر چھوڑیں۔
*کسی بھی مذہب یا گروہ کے بارے کوئی منفی الفاظ مت ادا کریں اور ہمیشہ تمام لوگوں کے حقوق کا خیال رکھیں۔
*خواتین کو چاہیے کہ بہت زیادہ میک اپ کا استعمال نہ کریں بلکہ اچھے لباس کے ساتھ ہلکا پھلکا میک اپ کریں تا کہ آپ کی شخصیت میں نکھار محسوس ہو۔
*اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ ہلکی خوشبو کا استعمال کریں تا کہ پسینے کی وجہ سے جسم میں بدبو نہ آئے۔
دیکھنے اور سننے میں یہ باتیں عام سی محسوس ہوتی ہیں لیکن اکثر لوگ ان باتوں کا خاص خیال نہیں رکھتے اور اچھی نوکری حاصل کرنے کا موقع گنوا دیتے ہیں۔