ناصر جمشید کو دہرا صدمہ، وکٹ بھی گئی، بلا بھی تڑوا بیٹھے

ناصر جمشید کو دہرا صدمہ، وکٹ بھی گئی، بلا بھی تڑوا بیٹھے
ناصر جمشید کو دہرا صدمہ، وکٹ بھی گئی، بلا بھی تڑوا بیٹھے

  

نیپیئر (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ میچ میں ناصر جمشید آﺅٹ ہوتے ہوتے اپنا بیٹ بھی تڑوا بیٹھے، کرکٹ میگا ایونٹ میں ایسا پہلے بھی ہوچکا ہے۔ نیوزی لینڈ کے شہر نیپیئر میں آﺅٹ آف فارم ناصر جمشید چار رنز بنانے کے بعد جارحانہ شاٹ کھیلنے کے لئے آتے بڑھے لیکن بدقسمتی سے بڑی شاٹ تو نہ کھیل سکے بلکہ اسی گیند پر اپنا کیچ پکڑوا کر بیٹ بھی تڑوا بیٹھے۔ ٹورنامنٹ میں ایسا تیسری بار ہوا جب کسی بلے باز کا بلا ٹوٹ گیا۔ اس سے پہلے افغانستان کے خلاف سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے شاپورزردان کی گیند پر اپنا بیٹ دو ٹکڑے کرواچکے ہیں۔ سکاٹ لینڈ کے ماجد حق کا بیٹ بھی افغناتان ہی کے خلاف پول اے کے میچ کے دوران ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا تھا۔

مزید : کھیل