بلوچستان کی 12 سیٹوں کے نتائج سامنے آ گئے ،ن لیگ کے امید وار کو آزاد امیدوار نے ہرا دیا
کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کے نتائج مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ سینیٹ کی نشست سے ریٹائر ہونے والے ن لیگ کے سینیٹر ناصر یعقوب کو آزاد امیدوار نے الیکشن ہرا دیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ الیکشن کے لیے 12 نشستوں پر انتخابات منعقد کیا گیا جس کے غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن نے 3 جبکہ بلوچستان میں اتحادی جماعت پشتونخواہ میپ نے بھی 3 نشستیں حاصل کیں۔ان کے علاوہ نیشنل پارٹی نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ بی این پی مینگل گروپ نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ۔سینیٹ کی نشست سے ریٹائر ہونے والے مسلم لیگ ن کے ناصر یعقوب آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے امید وار محمد یوسف بادینی نے فتح حاصل کی ہے۔
کے پی کے میں ووٹ چوری پکڑی گئی ، منتخب ہونے والے سینیٹرز کو مبارکباد : مولانا فضل الرحمان