تمام امیدواروں کی کامیابی پر الطاف حسین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں : فیصل سبزواری

تمام امیدواروں کی کامیابی پر الطاف حسین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں : فیصل ...
تمام امیدواروں کی کامیابی پر الطاف حسین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں : فیصل سبزواری

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفیصل سبزواری نے سینیٹ الیکشن میں اپنی جماعت کے امیدواروں کی کامیابی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے تمام امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ اپنی اس کامیابی پر پارٹی قائد الطاف حسین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے کسی امیدوار نے کوئی پیسہ نہیں لگایا جبکہ تمام ممبران اسمبلی نے اپنے ضمیر کے مطابق اور الطاف حسین کے حکم پر ووٹ دیا۔

سینٹ انتخاب ،صدارتی حکم نامہ کو ئی غلط فیصلہ نہیں ہے :سعد رفیق

فیصل سبزواری نے میڈیا کے سامنے ایم کیو ایم پر تنقید کرنے والوں کے حوالے سے کہا کہ سیاسی تجزیوں کے نام پر ان کی جماعت پر الزام تراشی کی جاتی ہے جبکہ انہوں نے ایسے افراد کو مخاطب کر کے کہا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر کوئی بھی شخص معتبر نہیں بن جاتا ۔ایم کیو ایم کے رہنماءکا کہنا تھا کہ الطاف حسین کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ الطاف حسین ایک معتبر شخص ہیں جبکہ ان کی جماعت پاکستان کی بڑی جماعتوں میں سے ایک ہے۔انہوں نے ایسے ناقدین کے بارے میں کہا کہ انہیں چاہیئے کہ ٹی وی پرکسی کی بے جا حمایت یا مخالفت کرنے کی بجائے مخلص تجزیہ کیا کریں۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -