دبئی میں شرمناک فعل کی کوشش کرنے والے پاکستانی کو غیر ملکی خاتون نے سبق سکھا دیا، ڈرا کر بھگادیا

دبئی میں شرمناک فعل کی کوشش کرنے والے پاکستانی کو غیر ملکی خاتون نے سبق سکھا ...
دبئی میں شرمناک فعل کی کوشش کرنے والے پاکستانی کو غیر ملکی خاتون نے سبق سکھا دیا، ڈرا کر بھگادیا

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ شخص نے اپنی مایوسی اور ناامیدی کا غصہ ایک خاتون پر نکالتے ہوئے اس پر جنسی حملہ کردیا لیکن خاتون کے جوابی حملے نے بدبخت بیروزگار کو سبق سکھادیا۔ بائیس سالہ فلپائنی سیلز گرل نے پولیس کو بتایا کہ وہ کچھ خریداری کرنے کے بعد اپنے گھر کی طرف لوٹ رہی تھیں کہ انہوں نے ایک آدمی کو اپنے پیچھے آتا دیکھا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں غیر مسلموں کی ریکارڈ تعداد دائرہ اسلام میں داخل

وہ کہتی ہیں کہ جب وہ اپنی رہائشی عمارت میں داخل ہونے والی تھیں تو اس شخص نے لپک کر ان کا بازو پکڑ لیا اور پھر انہیں فرش پر دھکیلتے ہوئے شرمناک حرکات شروع کردی ہیں۔ جب مزاحمت کے باوجود وہ شخص باز نہ آیا تو خاتون نے اپنے دانت اس کے جسم میں گاڑھ دئیے جس پر یہ چیختا چلاتا ہوا بھاگ کھڑا ہوا۔ باہر موجود لوگوں نے اسے پکڑلیا اور جب خاتون نے اسے حملہ آور کے طور پر شناخت کرلیا تو اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

مزید : انسانی حقوق