ن لیگ نے پنجاب اور اسلام آباد کی 13 نشستوں میں کامیابی حاصل کر کے کلین سویپ کر دیا

ن لیگ نے پنجاب اور اسلام آباد کی 13 نشستوں میں کامیابی حاصل کر کے کلین سویپ کر ...
ن لیگ نے پنجاب اور اسلام آباد کی 13 نشستوں میں کامیابی حاصل کر کے کلین سویپ کر دیا

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن نے سینیٹ الیکشن میں پنجاب کی تمام نشستوں پر میدان مار لیا جبکہ اسلام آباد سمیت پنجاب کی 13 نشستوں پر کلین سویپ کر دیا۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب میں ٹیکنو کریٹ کی نشست پر راجہ ظفر الحق 157 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ٹیکنوکریٹ کی دوسری نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار پروفیسر ساجد میر 149 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔خواتین کی 2 نشستوں پر نجمہ حمید 157 اور عائشہ رضا146 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ پنجاب کی 7 جنرل نشستوں پر بھی مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے فتح اپنے نام کر لی۔جنرل نشست پر پرویز رشید نے 44 ووٹ ،لیفٹیننٹ جنرل قیوم نے 43 ، سلیم ضیاءنے 42 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ان کے علاوہ ڈاکٹر غوث نیازی نے بھی 42 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ مشاہد اللہ ، نہال ہاشمی اور چوہدری تنویر نے 41,41 ووٹ حاصل کر کے پنجاب میں میدان مار لیا ہے۔

نومنتخب سینیٹرز کے لیے صدر مملکت کی جانب سے مبارکباد ، نیک خواہشات کا اظہار کیا

اسلام آباد کی 2 نشستوں پر راحیلہ مگسی اور ظفر اقبال جھگڑا کامیاب ہوئے ہیں جبکہ اسلام آباد سمیت پنجاب کی تمام نشستوں پر کلین سویپ کر دیا ہے ۔واضح رہے یہ نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں جبکہ سرکاری نتائج کا اعلان باقائدہ طور پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -Headlines -