Qmobileکی چوری پکڑی گئی، بددیانتی کی انتہا ہوگئی

Qmobileکی چوری پکڑی گئی، بددیانتی کی انتہا ہوگئی
Qmobileکی چوری پکڑی گئی، بددیانتی کی انتہا ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں موبائل فون بنانے والی کمپنی QMobile کے شرمناک اشتہار کے سامنے آنے کے بعد اب یہ انکشاف بھی ہوگیا ہے کہ یہ کمپنی بیرون ملک تیار کئے گئے اشتہاروں کو چوری کرکے اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے استعمال کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: Qmobile کے خلاف پیمرا کے پاس شکایات کا انبار، شہریوں میں غم و غصہ
ویب سائٹ propakistani.pkکے مطابق QMobile نے OPPO کمپنی کی پراڈکٹ R5 کا اشتہار چوری کیا اور صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ایک کمپنی Gioneeکا اشتہار بھی چوری کیا ہے جو کہ اس کے سمارٹ فون S5.1 کی مارکیٹنگ کے لئے بھارت میں تیار کیا گیا تھا۔ QMobileکے فون Noir Z7 کا اشتہار 100فیصد بھارتی اشتہار کی نقل ہے بس اس میں یہ تبدیلی کی گئی ہے کہ QMobileنے اپنا نام اور لوگو استعمال کیا ہے۔ یہ انکشاف کرنے والی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ QMobileسے موقف لینے کی بھرپور کوشش کی گئی مگر کمپنی نے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیو موبائل کے اشتہار میں ماڈلز سمیت موبائل بھی وہی استعمال کیا گیاہے جو کہ بھارتی کمپنی کے اشتہار میں موجود ہے ،اس کی صرف ایک ہی منطق ہو سکتی ہے کہ دونوں کمپنیوں کا مالک ایک ہی ہو لیکن کیو موبائل کی انتظامیہ نے اس پر کوئی موقف نہیں دیا ،لہذا یہ اخذ کیا جا سکتاہے کہ یہ کمپنیاں محض چینی مارکیٹ سے موبائل اٹھا کر انہیں مقامی مارکیٹ میں اپنے نام سے بیچ رہی ہیں ۔
یا در ہے کہ چند ماہ قبل ایف بی آر نے انکشاف کیا تھا کہ کیو موبائل نے چوالیس کروڑ روپے سیلز ٹیکس چوری کیا ،اس کی ریکوری کے لیے کیو موبائل کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے اور اکاﺅنٹس منجمند بھی کیے گئے لیکن پھر معاملہ پرُاسرار طور پر ختم ہوگیا۔عوام کے اس لوٹے گئے پیسے کا کیا بنا کسی کو کچھ معلوم نہ ہو سکا۔

Gionee S5.1 Advertisement:

Qmobile Noir Z7 Advertisement:

مزید :

ڈیلی بائیٹس -