خیبر پختونخواہ اسمبلی میں پولنگ کا وقت ختم ، صرف 75 ووٹ کاسٹ ہوئے

خیبر پختونخواہ اسمبلی میں پولنگ کا وقت ختم ، صرف 75 ووٹ کاسٹ ہوئے
خیبر پختونخواہ اسمبلی میں پولنگ کا وقت ختم ، صرف 75 ووٹ کاسٹ ہوئے

  

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں جاری سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ صوبہ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے جبکہ وقت ختم ہونے کے باعث صرف اسمبلی ہال کے اندر موجود اراکین ہی ووٹ ڈال سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع کیا گیا جبکہ پولنگ کا وقت رات 8 بجے تک تھا ۔وقت ختم ہونے کے بعد خیبر پختونخواہ اسمبلی میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے جبکہ اسمبلی کے صرف 75 اراکین نے ہی ووٹ کاسٹ کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی سے نکالے گئے رکن جاوید نسیم ووٹ ڈالنے نہیں آئے جبکہ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد اب کسی رکن اسمبلی کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ن لیگ نے پنجاب اور اسلام آباد کی 13 نشستوں میں کامیابی حاصل کر کے کلین سویپ کر دیا

مزید : پشاور /اہم خبریں