بلوچ پاڑہ میں رینجرز مقابلہ، گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک

بلوچ پاڑہ میں رینجرز مقابلہ، گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک
بلوچ پاڑہ میں رینجرز مقابلہ، گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حساس اداروں کی اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے رینجرز اہلکاروں مقابلے کے بعد 3 ملزمان کو ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلوچ پاڑہ میں خفیہ اطلاعات پر رینجرز نے سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ 2 رینجرز اہلکار زخمی ہیں۔ترجمان رینجرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان میں سے ایک کی شناخت اورنگزیب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کا تعلق لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔ترجمان رینجرز نے مزید بتایا ہے کہ ہلاک ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت بھتہ خوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ خفیہ اطلاعات کی بناءپر ان کے خلاف کاروائی کی گئی جبکہ مقابلے کے دوران انہیں ہلاک کر دیا گیا۔

تمام امیدواروں کی کامیابی پر الطاف حسین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں : فیصل سبزواری

مزید :

کراچی -