امریکی کانگریس کے ارکان کی طر ف سے نئے سعودی حکمران کوخط

امریکی کانگریس کے ارکان کی طر ف سے نئے سعودی حکمران کوخط
امریکی کانگریس کے ارکان کی طر ف سے نئے سعودی حکمران کوخط

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کانگریس کے 67 سے زائد ارکان نے سعودی عرب کے نئے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز سے استدعا کی ہے کہ بلاگر ریف بدوائی اور اٹارنی ولید عبدالخیر سمیت دیگر کئی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق یہ خط کانگریس کے رکن پیٹر رسکم اور جیمز میک گورن کی طرف سے لکھا گیا ہے جس پر 67 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین اور اقلیتوں کو مناسب آزادی رائے کا حق دینے کے علاوہ پر امن سیاسی سرگرمیوں کی بھی اجازت دی جائے۔ امریکی کانگریس کے اراکین کا کہنا ہے کہ مملکت میں خواتین کیلئے ڈرائیونگ کرنے پرعائد پابندی پر فوری نظر ثانی کی جائے اورمخصوص نام نہاد انسداد دہشتگردی قوانین کو بھی ختم کیا جائے۔ اس خط کو ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی اور مذہبی حقوق کی سترہ سے زائد تنظیموں کی تائد بھی حاصل ہے۔

جنوبی کوریامیں نامعلوم شخص کے حملے میں امریکی سفیر زخمی ، ہسپتال منتقل

مزید :

بین الاقوامی -