لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری محکمہ آبپاشی ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے

لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری محکمہ آبپاشی ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو توہین ...
لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری محکمہ آبپاشی ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری محکمہ آب پاشی اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 16مارچ کو طلب کرلیا۔ مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے محمد اقبال کی توہین عدالت درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ آب پاشی نے 2012ءمیں تریموں جھنگ کے قریب اراضی ایکوائر کی ، عدالت سے رجوع کرنے پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا تا ہم تین برس کا عرصہ گزرنے کے باوجود محکمہ اراضی کا معاوضہ ادا نہیں کر رہا ،سیکرٹری آبپاشی اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت نے توہین عدالت درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد سیکرٹری محکمہ آب پاشی اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نذیر ا شرف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 16مارچ کو طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ دہشت گردوں کا بڑا ہدف ،وکلاءکا داخلہ بھی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق کے بعد ہوگا

مزید : لاہور