اگر آپ بھی گوگل کروم پر بہت ساری ’ونڈوز‘ اکٹھی کھول کر رکھتے ہیں تو اپنے کمپیوٹر کی پرفارمنس بہتر بنانے کیلئے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)اگر آپ گوگل کروم کی بہت ساری ’ونڈوز‘یا ’ٹیب‘ بیک وقت کھول کر کام کرنے کے عادی ہیں تو آپ اس بات سے بخوبی آگاہ ہوں گے کہ اس طرح کمپیوٹر کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور اگر لیپ ٹاپ پر کام کیا جارہا ہوتواس کی بیٹری تیزی سے کم ہوتی ہے۔اب آپ کے پاس اس کے علاوہ کوئی حل نہیں کہ اضافی ونڈوز کو بند کیا جائے لیکن آج ہم آپ کو ایسا طریقہ بتائیں گے کہ آپ کو ونڈوز بھی بند نہیں کرنا پڑیں گی اور کمپیوٹر کی پرفارمنس بھی بہترین رہے گی۔
کروم کی Settings(اپنے کروم کے بائیں جان تین افقی لکیریں)دبائیںاورایک آپشنMore toolsکو کلک کریں۔اب جب آپ Task managerکو دبائیںگے تو آپ کے سامنے ایک نئی ونڈو کھلا جائے گی جس میں چلائی جانے والے تمام پروگرامز کی تفصیلات آرہی ہوں گی اور ساتھ ہی آپ کو بتایا جارہا ہوگا کہ کہ ہر ایپلی کیشن کتنی میموری لے رہی ہے۔اس ونڈو میں memoryکو کلک کریں گے تو آپ کے سامنے سب سے زیادہ میموری لینے والے پروگرام اوپر آجائیں گے۔اب آپ چاہیں تو سب سے زیادہ میموری لینے والے پروگرام کے اوپر کلک کر کے End processکو دبادیں۔یہ پروگرام ونڈو بند ہوئے بغیر بند ہوجائے گااور آپ کے کمپیوٹر کی میموری فری ہوجائے گی اور اس کی سپیڈ بہتر ہوجائے گی۔اب جب بھی آپ چاہیں اس ونڈو کوrefreshکریں اور دوبارہ اپنا کام شروع کردیں۔