مانع حمل کیلئے وہ چیز جو زیادہ تر مرد استعمال کرتے ہیں،سائنسدانوں نے اس کے خوفناک سائیڈ ایفکٹ بتا دیا،خبردار کر دیا

مانع حمل کیلئے وہ چیز جو زیادہ تر مرد استعمال کرتے ہیں،سائنسدانوں نے اس کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (نیوز ڈیسک) ربر سے بنی اشیاءکا استعمال ہماری روز مرہ زندگی میں بہت عام پایا جاتاہے، لیکن سائنسدانوں نے یہ تشویشناک انکشاف کر دیا ہے کہ ان اشیاءمیں ایک ایسا کیمیکل پایا جاتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتاہے۔

اخبار ”میٹرو“ کے مطابق فرانس میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے کہ ربر کی اشیاءمیں پایا جانے والا کیمیکل MBT کینسر پیدا کر سکتا ہے اور مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ اسے سگریٹ کے بعد کینسر کا سبب بننے والا دوسرا خطرناک ترین کیمیکل قرار دیا گیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ کیمیکل ضبطِ ولادت کیلئے مردانہ استعمال کی اشیاء، ربر کے دستانوں، گاڑیوں کے ٹائروں اور بچوں کے فیڈر اور چوسنی میں استعمال ہونے والے ہونے والے ربر میں بھی پایا جاتا ہے۔

اگرچہ اس سے پہلے بھی MBTکیمیکل کے بارے میں خدشات پائے جاتے تھے لیکن انھیں زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا۔ حالیہ تحقیقات کے بعد ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بھی اس کیمیکل کو کینسر کا ممکنہ خطرہ قرار دے دیا ہے۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ مردوں کے لئے اس چیز کا استعمال نہ کرنا بھی خطرناک ہوسکتا ہے ۔ایسے افراد کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس کا استعمال کبھی کبھار ضرور کیا کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -