سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تیل اور گیس کی نجی کمپنی نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے۔ وزارت پٹرولیم کے اعلامیہ کے مطابق نجی کمپنی نے گیس ذخائر سجاول میں دریافت کئے، کمپنی یومیہ ایک کروڑ 60 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل کرے گی۔