’ میرے ہاتھ چھوٹے ہیں لیکن جسم کا وہ حصہ ۔۔۔ ‘ امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ نے تقریر کے دوران ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ آپ بھی انہیں ووٹ دینے والے امریکیوں کی عقل پر ماتم کریں گے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات کے لئے ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ بیہودہ گوئی کے لئے عالمی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ ان کے ہاتھوں کی چھوٹی جسامت کا مذاق پہلے بھی کئی دفعہ اڑایاجاچکا ہے لیکن ایک حالیہ بحث کے دوران جب ری پبلکن پارٹی سے ہی تعلق رکھنے والے ان کے مخالف امیدوار مارکو روبیو نے ایک دفعہ پھر ان کے ہاتھوں کو چھوٹا قرار دیا تو ڈونلڈ ٹرمپ اس مذاق کا جواب دیتے ہوئے اخلاقیات کی تمام حدیں پھلانگ گئے۔
اخبار ”دی مرر“ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے مارکو روبیو کو ”چھوٹا مارکو“ قرار دیا، اور اپنے ہاتھ فضا میں لہراتے ہوئے کہنے لگے، ”کیا یہ ہاتھ چھوٹے ہیں؟اگر یہ چھوٹے ہیں تو کچھ اور بھی چھوٹا ہونا چاہیے۔“ اس کے بعد انہوں نے مارکو روبیو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان (ٹرمپ) کے جسم کا مخصوص حصہ بالکل بھی چھوٹا نہیں، اور کہا کہ وہ روبیو کو اس بات کی گارنٹی دے سکتے ہیں۔
اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے بھی قابل اعتراض کلمات ادا کرتے رہے ہیں، لیکن ان کے بیہودہ ترین بیان کے سامنے آنے کے بعد امریکی میڈیا بھی انہیں انتہا درجے کا فحش گو شخص قرار دینے پر مجبور ہو گیا ہے۔