پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے عام آدمی کوحقیقی معنوں میں ریلیف دیا :شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا اوڑھنا بچھونا ہے اور عوام کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی سید رضا علی گیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے عام آدمی کوحقیقی معنوں میں ریلیف دیا ہے اورآئندہ اڑھائی برس کے دوران عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات جاری رہیں گے۔وزیراعلیٰ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجا ب نے وحدت کالونی میں اڑھائی سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔