ڈرامہ سیریل’’سلوٹیں‘‘کے بعد میرا سیٹھی کئی ڈراموں میں کاسٹ
لاہور(فلم رپورٹر) پرائیویٹ سیکٹر کی ٹی وی پروڈکشن میں نئی اداکارہ میرا سیٹھی کو کئی ڈراموں میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔میرا سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین اور میڈیا پرسن نجم سیٹھی کی بیٹی ہیں۔ ڈرامہ سیریل’’سلوٹیں‘‘ کے نشر ہونے کے بعد انہیں پہلے ڈائریکٹر امین اقبال نے اپنی سیریل’’دلفریب‘‘ اور بعد ازاں ڈائریکٹر اویس خان نے سیریل’’جانم ‘‘ میں کاسٹ کیا ہے ۔ دونوں ڈرامے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ میرا سیٹھی امریکہ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد کچھ عرصہ ’’ وال سٹریٹ جنرل‘‘ کے لئے بھی کام کرتی رہی ہیں۔