اداکار شان کو پروڈیوسر سجاد گل کی فلم سے الگ کردیا گیا
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار شان کو پروڈیوسر سجاد گل کی فلم سے الگ کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں کے درمیان بعض اہم معاملات پر کافی عرصے سے اختلافات تھے جس کے باعث چند روز پہلے شان کو پراجیکٹ سے الگ کردیا گیا۔اس سے پہلے یہ افواہیں بھی زیر گردش تھیں کہ شان اس فلم میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈائریکشن بھی دیں گے جبکہ وہ دیگر کئی کاموں میں بھی معاونت کررہے ہیں۔سجاد گل کی مذکورہ فلم میں ٹی وی کے معروف فنکار بھی کام کررہے ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سجاد گل کئی سال بعد فلم پروڈکشن کررہے ہیں۔