سرور فلم ’’بارود کی منڈی‘‘میں اہم کردار میں کاسٹ

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر سرور کو فلم’’بارود کی منڈی‘‘میں اہم کردار کے لئے کاسٹ کرلیا گیا ہے ۔گزشتہ روز الحمراء نور جہاں آڈیٹوریم میں’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے سرور نے بتایا کہ میں نے منہ مانگے معاوضہ پر فلم میں کام کی حامی بھری ہے ۔’’بارود کی منڈی‘‘میں میرا رول پاور فُل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔یہ فلم عید کے موقع پر ملک بھر میں عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں سرور نے بتایا کہ مجھے مزید فلموں میں کام کی پیشکش ہے لیکن میں صرف ان پراجیکٹس میں کام کروں گی جن میں مرکزی کردار ہوگا۔میں ثانوی کردار ادا کرکے اپنے کیرئیر کے سامنے سوالیہ نشان نہیں لگا سکتی۔