کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کنول نعمان کی صحت یابی کی خوشی میں تقریب کااہتمام أ
کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کنول نعمان کی صحت یابی کی خوشی میں تقریب کااہتمام
لاہور(فلم رپورٹر)کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیراہتمام رکن صوبائی اسمبلی اورسینئراداکارہ کنول نعمان کی صحت یابی کی خوشی میں اگلے ماہ تقریب کااہتمام کیاجائے گاجس میں فن وثقافت اورادب سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ سیاسی اورسماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔تقریب میں ان کی خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیاجائے ۔سی جے ایف پی صدرطاہربخاری اورسیکرٹری ٹھاکرلاہوری کاکہناتھاکہ کنول نعمان کی فن اورفنکاروں کی بہبودکیلئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔انہوں نے فنکاروں کے وظیفوں ،مالی امداداورعلاج معالجے کیلئے بے پناہ خدمات پیش کیں اورآج وہ انہیں لوگوں کی دعاؤ ں کے نتیجے میں روبصحت ہورہی ہیں۔