ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ،امریکہ، آسٹریلیا مقابلہ 1-1 سے برابر

ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ،امریکہ، آسٹریلیا مقابلہ 1-1 سے برابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن (اے پی پی) ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ کے ابتدائی رواؤنڈ میچ کے پہلے روز امریکہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔ گزشتہ روز میلبورن میں شروع ہونے والی ٹائی میں پہلے سنگل مقابلے میں امریکن پلیئر جان اسنر نے آسٹریلوی پلیئر گورتھ کو زیر کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی لیکن دوسرے سنگل مقابلے میں آسٹریلیا کے برنارڈ ٹامک نے امریکن پلیئر ساک کو ہرا کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، ٹائی میں آج ڈبل اور کل ریورس سنگلز مقابلے ہوں گے۔