وقار یونس کا نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مارٹن کرو کی وفات پر انتہائی رنج وغم کا اظہار

وقار یونس کا نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مارٹن کرو کی وفات پر انتہائی رنج وغم کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مارٹن کرو کی وفات پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔ پاکستان ٹیم کی شیربنگلہ کرکٹ سٹیڈیم اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مارٹن کرو لیجنڈ پلیئر اور میرے بہت اچھے دوست تھے ۔ ان کی وفات کا سن کر دلی دکھ ہوا ۔انہیں کرکٹ کا وسیع تجربہ تھا ۔

اور نوجوان کرکٹرز کیلئے وہ ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے ۔ وہ ریورس سوئنگ کو بہت اچھی طرح کھیلنے والے بلے بازتھے ۔انہوں نے میرے ساتھ کمنٹری بھی کی ۔ان کی موت سے نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ دنیائے کرکٹ بھی ایک لیجنڈ کرکٹرسے محروم ہوگئی ۔