ماسٹر پینٹس اور ڈائمنڈ پینٹس نے اپنے میچز جیت لیے

ماسٹر پینٹس اور ڈائمنڈ پینٹس نے اپنے میچز جیت لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آن لائن) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ 2016ء برائے قائداعظم گولڈ کپ کے چوتھے دن ماسٹر پینٹس /حبیب میٹرو ،ڈالر ایسٹ /ماسٹر پینٹس اور ڈائمنڈ پینٹس نے اپنے میچز جیت لیے۔میچز کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔ پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس /حبیب میٹرو اور صبیحہ انیس کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ ماسٹر پینٹس/ حبیب میٹرو کی ٹیم پورے میچ میں چھائی رہی ہے ۔ پہلے چکر میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر تھیں دوسرے چکر میں سکور 3-3 تھا مگر تیسرے چکر سے ماسٹر پینٹس /حبیب میٹرو کی ٹیم نے بہترین پولو کھیلی اور میچ 9-6 سے جیت لیا۔ صبیحہ انیس کی ٹیم کو انجریز کی وجہ سے کچھ مشکلات ضرور ہوئیں۔ ماسٹر پینٹس/حبیب میٹرو کی طرف سے حسام علی حیدر نے چار گول جبکہ پیڈرو گتیارس نے تین گول سکور کیے۔ صبیحہ انیس کی طرف سے پیڈرو زیکارس تین گول ضرور کیے مگر میچ نہ جیت سکے۔ دوسرے میچ میں ڈالر ایسٹ /ماسٹر پینٹس اور لرننگ الائنس کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ میچ سڈن ڈیتھ چھٹے چکر میں گیا اورڈالر ایسٹ /ماسٹر پینٹس نے گول سکور کرکے میچ 8-7 سے جیتا۔ پہلے چکر میں ڈالر ایسٹ /ماسٹر پینٹس کی طرف سے جان کروز لوساڈا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ دوسرے چکر میں لوساڈا اور حمزہ مواز خان نے ایک ایک گول اور سکور کرکے برتری 3-0 کردی مگر لرننگ الائنس کی طرف سے میکس کارلٹن نے گول سکور کرکے برتری 3-0 کردی۔ تیسرے چکر میں میکس کارلٹن نے دو اوراحمد علی ٹوانہ نے ایک گول سکور کرکے میچ 3-3 سے برابر کردیا۔

چوتھے چکر میں بھی دونو ں ٹیموں کی طرف سے ایک ایک گول سکور کیا۔ اس طرح میچ پانچویں چکر کے اختتام تک 7-7 رہا۔ چھٹے چکر میں جان کروز لوساڈا نے ڈالر ایسٹ /ماسٹر پینٹس کی طرف سے اہم گول سکور کرکے میچ جتوا دیا۔ لوساڈا نے میچ میں پانچ گول سکور کیے۔ تیسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ آرمی ری ماؤنٹس کے ساتھ تھا جو ڈائمنڈ پینٹس نے 12-4 سے جیتا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی کھیل میں چھائی رہی۔ پہلے چکر میں پہلا گول آرمی کی طرف سے میجر حسیب منہاس نے کیا پہلے چکر کے اختتام سے قبل ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے کرناڈس نے گول سکور کرکے سکور برابر کردیا۔ اس کے بعد پھر ڈائمنڈ پینٹس کے کھلاڑی نہیں رکے اور مسلسل سکور کرتے رہے۔ اس طرح اختتام پر ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم یہ میچ 12-4 سے جیت گئی۔