نیٹ بال کوچنگ ٹریننگ اینڈ ٹورنامنٹ 8 مارچ سے شروع ہو گا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) کے زیر اہتمام بوائز بیسک کوچنگ ٹریننگ اینڈ ٹورنامنٹ پروگرام 8 مارچ سے شروع ہو گا۔ پروگرام کے ابتدائی روز شرکاء کو نیٹ بال قوانین کے بارے آگاہی، جسمانی فٹنس کی اہمیت، نیٹ بال کے بنیادی کوچنگ اور ٹریننگ پروگرام نیٹ بال قوانین پر عمل درآمد پر بات چیت کی جائے گی۔ کورس میں شرکت کرنے والے شرکاء کے درمیان 9 اور 10 مارچ کو ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔