فیفا رینکنگ،بیلجیئم سرفہرست
زیورخ (اے پی پی) بیلجیئم کی ٹیم فیفا کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، اٹلی ایک درجہ ترقی پا کر 14 ویں نمبر پر پہنچ گیا جبکہ پاکستانی ٹیم 2 درجے تنزلی کا شکار ہو کر 187 ویں نمبر پر چلی گئی۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں پہلی 13 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، بیلجیئم پہلے، ارجنٹائن دوسرے، سپین تیسرے، جرمنی چوتھے، چلی پانچویں، برازیل چھٹے، پرتگال ساتویں، کولمبیا آٹھویں، انگلینڈ نویں، آسٹریا دسویں نمبر پر موجود ہے۔
اٹلی ایک درجہ ترقی کے ساتھ 14ویں جبکہ ہالینڈ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 15 ویں نمبر پر آ گیا، شمالی آئرلینڈ اور ریپلک آئرلینڈ کی ایک، ایک امریکہ، کیپ وارڈے آئس لینڈ کی دو، دو جبکہ پولینڈ کی تین درجے ترقی ہوئی ہے۔