پاکستانی اسکولوں کا عالمی معیار آئی بی ایجوکیشن کے ساتھ

پاکستانی اسکولوں کا عالمی معیار آئی بی ایجوکیشن کے ساتھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پاکستان میں برٹش ایجوکیشن سسٹم کو1970کی دہائی میں مقبولیت حاصل ہوئی اور آج برٹش ایجوکیشن سسٹم ملکی سطح پہ عروج پر ہے ۔یہ اس امر کی غمازی کرتاہے کہ بین الاقوامی سطح پرIBایجوکیشن کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔اسوقت150 ممالک میں4457، IBورلڈ اسکولز موجود ہیں جن میں2742
امریکہ (بڑی تعداد یو ایس اور کینیڈامیں )؛ 994 افریقہ،یورپ اور مشرق وسطیٰ (بڑی تعداد برطانیہ میں )اور704 ایشیاء پیسیفک( بڑی تعدادآسٹریلیا،چین اور انڈیا میں)میں قائم ہیں۔1996میں صرف ایکIBورلڈ اسکول موجود تھا اور آج کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں گیارہIB ورلڈ اسکولزقائم ہیں جو پرائمری ایئرز پروگرام(PYP)،مڈل اےئرز پروگرام (MYP) اورڈپلومہ پروگرام(DP)کا امتزاج پیش کر رہے ہیں۔2020تکIBورلڈ اسکولز کی تعداد50سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

حال ہی میں، پانچ شہروں سے قومی پرائیویٹ اور پبلک اسکولز اور نیٹ ورکس کے30نمائندگان،ایسو سی ایشن آف IBورلڈ اسکولزپاکستان(IBPAK)کے ممبران نے دوسری سالانہ میٹنگ اورIBگورننس سیمینار میں شرکت کی ۔میٹنگ کی صدارت بانی پرنسپل او ردی انٹرنیشنل اسکول ،کراچی(پاکستان میںIBورلڈ کا پہلا اسکول)کا خیال پیش کرنے والے جناب تیمور مرزا نے کی۔سنگاپور میںIBایشیا پیسفک آفس سے ہیڈ آف اسکول سروسز،جناب کیون ہاؤس اور ڈی پی پروڈکٹ منیجر جناب گریگری بگس نے ممبران کو عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔حال ہی میں،آواری ہوٹل لاہور میں منعقد ہونے والے IBگورننس سیمینار کی قیادت انٹرنیشنل بیکا لارئیٹ ایجوکیٹرز:جناب رچرڈ ٹینگی اور ڈاکٹر جون اسپیرانڈیونے کی۔

مزید :

کامرس -