مقابلوں کو جیتنے کے لیے شدید اور کٹھن محنت کی ضرورت ہوتی ہے،پرویز خان

مقابلوں کو جیتنے کے لیے شدید اور کٹھن محنت کی ضرورت ہوتی ہے،پرویز خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی)بھارت میں ہونیوالی ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی مایہ ناز کھلاڑی نازیہ پرویز خان نے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ اس حوالے سے گفتگو کے دوران نازیہ نے بتایا کہ بھارت میں ہونے والے ان مقابلوں میں 8ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ووشو کک باکسنگ (خالی ہاتھ فائٹ)میں انہوں نے کامیابی حاصل کی ۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ مقابلوں کو جیتنے کے لیے شدید اور کٹھن محنت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ باکسنگ، جوڈو، کراٹے اور کک باکسنگ کے کھلاڑیوں کی سر پرستی کرے تاکہ ہمارے ٹیلنٹ میں مزید اضافہ ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن حکومتی عدم سر پرستی کی وجہ سے بہت سے شعبوں میں کھلاڑی معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔