الپائن سکی چیمپئن شپ کا آغاز،پانچ قومی ایتھلیٹس اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے
بیروت (این این آئی)قومی ٹیم الپائن ایشین بوائز سکی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے لبنان پہنچ گئی۔ ایونٹ میں پانچ قومی ایتھلیٹس اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ سکی فیڈریشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق الپائن سکی چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا ہے جس میں پانچ رکنی قومی ٹیم بھی شرکت کرے گی، قومی ایتھلیٹس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے لبنان پہنچ گئے ، وقاص اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں زاہد علی، فضل ودود اور محمد سلیمان شامل ہیں۔ ٹیم کپتان نے کہا کہ یہ ہمارے لئے آسان ایونٹ نہیں ہو گا کیونکہ اس میں میزبان لبنان، چین، جاپان اور ایران سے تجربہ کار سکائرز شرکت کر رہے ہیں تاہم ہم اپنی طرف سے صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹنے کی کوشش کریں گے۔