عقیل خان اور یاسرخان کو سنگلز مقابلوں میں شکست کا سامن

عقیل خان اور یاسرخان کو سنگلز مقابلوں میں شکست کا سامن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اکولمبو (اے پی پی) ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ون کے ابتدائی روز چین نے پاکستان کے خلاف 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ عقیل خان اور یاسرخان کو سنگلز مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز کولمبو، سری لنکا میں شروع ہونے والی ٹائی میں چینی کھلاڑی چھائے رہے اور دونوں کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو زیر کر کے اپنی ٹیم کو 2-0 کی برتری دلا دی، پہلے سنگل مقابلے میں چینی پلیئر زیانگ نے عقیل خان کو 6-4، 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں چین کے ڈی وو نے پاکستانی پلیئر یاسر خان کو 3-6، 6-1، 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، ٹائی میں آج ہفتہ کو ڈبل مقابلے ہوں گے، اعصام الحق قریشی اور عقیل خان میچ جیت کر ٹائی میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب کوریا نے نیوزی لینڈ کے خلاف بھی 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔