پی سی بی چیئرمین شہریارخان کی ٹیسٹ کر کٹر یونس خان کی ملاقات ملتوی
لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان اور یونس خان کے درمیان آج ہونے والی ملاقات ملتوی ہو گئی ہے۔پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور یونس خان کے درمیان طے پانے والی ملاقات ملتوی ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ایشاء کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بدترین کمارکردگی سمیت دیگر امور پر مشاورت ہونا تھی۔