ٹبی سٹی،50سالہ شخص کی نعش برآمد،پولیس نے نشئی قراردیدیا
لاہور(خبر نگا ر )ٹبی سٹی سے 50سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے،شناخت نہ ہونے پر پولیس نے نعش مردہ خانے میں جمع کروادی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقہ میں واقع سینما کے عقب سے 50سا لہ نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس کے مطابق متوفی حلئیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے،شبہ ہے کہ اس کی موت نشے کی زیادتی سے ہوئی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ورثاء کی شناخت کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔