رحیم یار خان،کمسن بچی کوونی کرنے پرآئی جی پنجاب کانوٹس

رحیم یار خان،کمسن بچی کوونی کرنے پرآئی جی پنجاب کانوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (خبر نگا ر )رحیم یار خان میں 9سالہ بچی کو ونی کرنے کے فیصلے پر آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے نوٹس لے لیا۔رحیم یار خان میں پنچائت کے فیصلے پر مبینہ طور پر بیوی کے قتل کے جرم میں ملوث ملزم کی9سالہ بہن کو ونی کرنے کے فیصلے پرڈی پی او رحیم یار خان نے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیراکورپورٹ پیش کر دی۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے رحیم یار خان کے علاقے چک 84/Aمیں پنچائت کے بختی مائی کے قتل میں ملوث ملزم کی بہن 9سالہ بچی سوہنی مائی ولد ہری لال کو ونی کرنے کے فیصلے پر مقدمہ نمبر 46/16مورخہ 03مارچ 2016 ؁ء بجرم 310(a) تھانہ تبسم شہید میں درج کر لیاگیا۔
مقدمے میں نامزد چاروں ملزموں گمو رام، پنورام، کستورا رام اور کالو رام کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

مزید :

علاقائی -