کمسن مغوی بچے کی نعش واشنگ مشین سے برآمد ،شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا

کمسن مغوی بچے کی نعش واشنگ مشین سے برآمد ،شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (خبر نگا ر ) وحد ت کا لو نی میں اڑھائی سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا، ایک روزبعد بچے کی لاش گھرمیں پڑی واشنگ مشین سے مل گئی۔پو لیس نے نعش پو سٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق وحدت کالو نی کے علاقہ رحمانپورہ کی ابراہیم سٹریٹ میں شادی والاگھراڑھائی سالہ قاسم کی پراسرارگمشدگی اوربعدازاں اْس کی لاش ملنے کے بعدماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔ شادی کی تقریب میں راولپنڈی کارہائشی ریاست اپنی اہلیہ نسرین اوراڑھائی سالہ بیٹے قاسم کے ہمراہ شرکت کیلئے لاہورآیا ہواتھا۔ قاسم گھرمیں کھیلتے ہوئے اچانک گم ہوگیا۔ اہلخانہ کے مطابق بچے کوہرجگہ تلاش کیا ،مایوسی پرتھانہ وحدت کالونی میں اغواکا مقدمہ درج کروادیاگیا۔ رات گئے واشنگ مشین کاڈھکن کھولاگیاتو اِس کے اندربچے کی لاش پڑی ملی جس کاگلہ کٹاہواتھااورننھے جسم پرتشدد کے نشانات بھی تھے۔ بچے کے و الد کا کہنا ہے کہ اْس کے بیٹے کو گھرمیں موجود افراد میں
سے ہی کسی نے قتل کیاہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ لاش کوپوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے میں منتقل کردیاہے جبکہ متاثرہ خاندان کی جانب سے د رخواست اورپوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ ملنے پراغوا کے مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل کرلی جائیں گی۔مقتول قاسم کے والدین نے وزیراعلیٰ اوراعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اْن کے معصوم بچے کوجان سے ما رنیوالے ملزم کوجلد از جلدگرفتارکیاجائے۔

مزید :

علاقائی -