پٹرول سستا ہونے کا فائدہ عوا م کو نہیں دیا جارہا،پی پی انسانی حقوق ونگ
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، شیخ علی سعید، یامین خان آزاد، اختر شاہ، میاں راشد، خالد محمود بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جس تیزی سے گر رہی ہیں اس کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا جا رہا بلکہ لیوی اور سیل ٹیکس کے نام پر حکومت صارفین کے اربوں روپے اپنی جیب میں ڈال رہی ہے جب آئل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو بلا تاخیر صارفین پر بوجھ ڈال دیا جاتا ہے جبکہ آئل کی قیمتیں کم ہونے پر مختلف حیلے بہانوں سے ارفین کو فائدہ پہنچانے سے گریز کیا جاتا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کوئیکمی نہیں کی جا رہی مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے آٹا تیل چینی اور ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں