میڈیا صوبائی وزراء کی نیب کو دھمکیوں کا نوٹس لے،ڈاکٹر نوشین حامد

میڈیا صوبائی وزراء کی نیب کو دھمکیوں کا نوٹس لے،ڈاکٹر نوشین حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ صوبائی وزراء کی نیب کو دھمکیوں کا میڈیا نوٹس لے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ابھی تک نیب کی طرف سے کارروائی نہ ہونے پر عوام حیران ہیں ،صرف سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانا کرپشن نہیں بلکہ میرٹ کوپاؤں تلے روند کراپنے عزیز واقارب کو نوازنا بھی کرپشن ہے۔

،مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ میرٹ کے برعکس تقرریاں کی ہیں اور اس جماعت کے قائدین نے اپنے دوستوں کو اہم عہدوں پر فائز کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں جاری پراجیکٹ کی تفصیلات جب عوام کے سامنے آئیں گی تو عوام حیران رہ جائیں گے ،دھاندلی کے ذریعے قائم ہونے والی حکومت اب ہرمعاملہ میں دھاندلی کررہی ہے اور عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے ،سستی روٹی سکیم میں ہونے والی کرپشن کے قصے ہر عام وخاص کی زبان پر ہے مگر اس بارے کسی نے نوٹس نہیں لیا۔