ایف بی آر کارخانوں میں بلا جواز چھاپوں کا سلسلہ بند کرے،شیخ ابراہیم
لاہور(کامرس رپورٹر)ایف بی آرکارخانوں اور فیکٹریوں پر بلاجواز چھاپے مارنا فوری طور پر بند کر دے بزنس مین کمیونٹی کو حراساں کرنے سے ایف بی آر کا مقرر کردہ ریونیو ہدف بری طرح متا ثر ہو جائے گا ۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر شیخ محمد ابراہیم نے کہا کہ ایف بی آر کا شعبہ آئی اینڈ آئی بلاجواز ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کے پیداواری یونٹس پر چھاپے مار رہا ہے جسکی وجہ سے پیداواری اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے ، شیخ محمد ابراہیم نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے سپیشل اسسٹنٹ برائے ریونیو ہارون اختر خان نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ بزنس کمیو نٹی کو بلاجوزا ایف بی آر کی جانب سے ہراساں نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی چھاپے مارے جائیں گے لیکن اسکے باوجود ایف بی آر پیداواری یونٹس پر چھاپے مار رہی ہے انہو ں نے کہا اس موقع پر چیر مین ایف بی آر سے مطالبہ کیا کہ چھاپوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے ورنہ بزنس اینوائرمنٹ بری طرح متاثر ہونے سے ٹیکس دہندگان حکومت کو ٹیکس دینے کے قابل نہیں رہیں گے، لہذا حکومت کی جانب سے مقررہ کردہ ریونیو کا ہدف پورا نہ ہو اتو اسکی ذمہ دار ایف بی آر ہو گی۔