انجمن تاجران ہال روڈ الخدمت گروپ کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد
لاہور (بزنس رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ الخدمت گروپ کے چیئرمین بابر محمود کے زیر اہتمام بارہویں سالانہ محفل میلاد کا انعقاد آج شام مین ہال روڈ پر بعد از نماز عشاء ہو گا جس میں معروف نعت خواں ہدیہ عقیدت پیش کرینگے ، محفل نعت میں انجمن تاجران ہال روڈ الخدمت گروپ کے سینئر وائس چیئرمین عمران بشیر ، معظم علی خان، سلیم بھٹی، عادل حفیظ، اعجاز مغل، اعظم خان بھی خصوصی شرکت کرینگے ، اس موقع پر ثاقب رضا مصطفائی خصوصی خطاب کرینگے، جبکہ شفیق کیلانی خصوصی دعا کرائیں گے جبکہ الحاج اویس رضا قادری، شہزاد حنیف مدنی، حافظ نور سلطان سمیت پاکستان کے معروف نعت خواں ہدیہ عقیدت پیش کرینگے، الخدمت گروپ کے چیئرمین بابر محمود نے کہا کہ ہم آقائے دو جہان کی محفل ہر سال ہال روڈ پر سجاتے ہیں اور اسی کی برکت سے آج ہم ہر سال محفل نعت کا انتظام وسیع سے وسیع تر کرتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جس مقام پر حضورؐ کی محفل سجائی جاتی ہے، اس مقام پر اللہ اپنی خصوصی عنایات کر دیتا ہے،الخدمت گروپ کے سینئر وائس چیئرمین عمران بشیرنے کہا کہ اللہ تعالی اپنے محبوب کی محفل سجانے کا شرف بھی کسی کسی کو بخشتا ہے